Welcome!

Unlock your personalized experience.
Sign Up

زکوٰۃ کیلکولیٹر

آج کا نصاب: ساڑھے باون تولہ چاندی، یعنی تقریباً 282,870 روپے۔ اگر آپ کا کل مال اس سے زیادہ ہے اور اس پر سال گزر چکا ہے تو اس کا 2.5 فیصد زکوٰۃ ہے۔

کس مال پر زکوٰۃ ہے

سونا اور چاندی (زیورات سمیت)، نقدی، بینک بیلنس، کاروباری مال، شیئرز اور دوسروں سے واپس ملنے والی رقم پر زکوٰۃ ہے۔ جو قرض فوری ادا کرنا ہے وہ منہا کر دیں۔

رہائشی گھر، ذاتی گاڑی، فرنیچر اور استعمال کے کپڑوں پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ مسئلے کی تفصیل کے لیے کسی مستند عالم سے رجوع کریں۔

سوال و جواب

زکوٰۃ کا نصاب کتنا ہے؟

ساڑھے باون تولہ (612.36 گرام) چاندی یا ساڑھے سات تولہ (87.48 گرام) سونا۔ آج چاندی کا نصاب تقریباً 282,870 روپے ہے۔

ماخذ: آج کا صرافہ ریٹ۔ تفصیل اور سرکاری لنک انگریزی صفحے پر موجود ہیں۔ دریچہ کوئی سرکاری ویب سائٹ نہیں ہے۔

You may also like